Tuesday, May 21, 2024

شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں پاکستان کے نقشے پر بھارتی اعتراضات یکسر مسترد

شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں پاکستان کے نقشے پر بھارتی اعتراضات یکسر مسترد
September 16, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں پاکستان کے نقشے پر بھارتی اعتراضات یکسر مسترد کر دیے گئے ،   وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے میزبان روس نے بھی بھارت کے نقطہ نظر کو تسليم نہیں کیا اور بھارت کو ندامت اٹھانا پڑی۔

مشیرقومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف کہتے ہیں بھارت کے اعتراض پر روس کو تحریری جواب دیا جس کی روس نے تائید کی، ہزیمت کا سامنا ہونے پر اجیت ڈوڈل کو میٹنگ چھوڑ کر جانا پڑا۔