Friday, May 3, 2024

شنگھائی تعاون تنظیم کی مستقل رکنیت سے پاکستان پر مثبت اثرات مرتب ہونگے

شنگھائی تعاون تنظیم کی مستقل رکنیت سے پاکستان پر مثبت اثرات مرتب ہونگے
July 6, 2015
اسلام آباد(92نیوز)شنگھائی تعاون تنظیم کی مستقل اورمکمل رکنیت پاکستان کے لئےاہم سنگِ میل ہوگا اس اتحاد سے شمولیت کے پاکستان پرمثبت  اثرات مرتب ہوںگے،شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی  اجلاس 9 اور 10 جولائی کو روس کے شہر یوفا میں ہو رہا جس میں پاکستان کو اس  علاقائی تنظیم کا مکمل رکن بنانے کا باضاطبہ اعلان کیا جائے گا۔ کہا جا رہا ہے کہ اپنے جغرافیائی محل وقوع کی وجہ سے پاکستان اس تنظیم کا اہم ترین رکن بن سکتا ہےاس سے عالمی سیاست میں پاکستان کا کردار بھی بڑھ جائے گا۔ ماہرین کا کہناہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا رکن بن جانے کے بعد پاکستان اس تنظیم کے کئی رکن ممالک کو باہم ملانے، ان کی سلامتی میں کردار ادا کرنے اور تجارتی سنگم قرار پائے گا۔