Friday, April 19, 2024

شنگھائی تعاون تنظیم کی بھارتی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے حوالے سے پاکستان کے مؤقف کی تائید

شنگھائی تعاون تنظیم کی بھارتی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے حوالے سے پاکستان کے مؤقف کی تائید
September 15, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان کو بھارت کے خلاف ایک اور بڑی سفارتی کامیابی مل گئی۔ شنگھائی تعاون تنظیم نے بھارتی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے حوالے سے پاکستان کے مؤقف کی تائید کر دی۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے سکیورٹی ایڈوائزرز کا آن لائن اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی وزیراعظم عمران خان کے سکیورٹی ایڈوائزر معید یوسف نے کی۔ بھارتی مشیر قومی سلامتی اجیت دوول کی طرف سے پاکستان کے سیاسی نقشے پر اعتراض کیا۔ مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف  نے اجلاس میں موقف اپنایا کہ بھارت کو متنازعہ علاقے کو اپنے حصے کے طور پر دعوی کرنے کا کوئی قانونی حق نہیں۔ نئے جاری کردہ سیاسی نقشے میں بھارت کی سرزمین کا کوئی حصہ شامل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیا سیاسی نقشہ پاکستان کے حقوق اور کشمیری عوام کی امنگوں کی نمائندگی کرتا ہے۔ شنگھائی تعاون تنظیم نے پاکستان کی پوزیشن پر اتفاق کیا اور بھارتی اعتراض مسترد کر دیا۔