Thursday, March 28, 2024

شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہ اجلاس 16 ستمبر سے تاجکستان میں ہو گا

شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہ اجلاس 16 ستمبر سے تاجکستان میں ہو گا
September 15, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہ اجلاس 16 ستمبر سے تاجکستان میں ہو گا۔ وزیراعظم عمران خان بھی شرکت کریں گے۔

 ذرائع کے مطابق اجلاس میں افغانستان ،انسداد دہشت گردی اور ایران کی رکنیت کے معاملات پر غور ہو گا۔ وزیراعظم کی روسی صدر پیوٹن سے ملاقات بھی ہو گی۔ پاک، روس تجارتی، اقتصادی، دفاعی اور سرمایہ کاری امور پر بات ہو گی۔ وزیراعظم عمران خان اور صدر پیوٹن کے مابین یہ پہلی باضابطہ ملاقات ہو گی۔ کرغزستان میں جون 2019ء میں دونوں رہنما ایک میز پر اکٹھے ہوئے تھے۔ وزیراعظم عمران خان وسط ایشیائی ممالک کے رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔