Friday, April 26, 2024

شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے بعد پاکستان اور بھارت وزرائے خارجہ کی غیر رسمی ملاقات

شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے بعد پاکستان اور بھارت وزرائے خارجہ کی غیر رسمی ملاقات
May 22, 2019
بشکیک (92 نیوز) پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات میں برف پگھلنے لگی۔ بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے بعد پاکستان اور بھارت وزرائے خارجہ کی غیر رسمی ملاقات ہوئی۔ شاہ محمود قریشی نے ایک بار پھر بہتر تعلقات کے عزم کا اظہار کیا۔ سشما سوراج نے بھی تعلقات میں بہتری کی امید ظاہر کی۔ قبل ازیں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل اجلاس سے خطاب میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے اور ایس سی او کے چارٹر پر عملدرآمد کیلئے پرعزم ہے۔ دہشت گردی خطے کے ممالک کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ پاکستان افغانوں پر مشتمل امن عمل کی حمایت کرتا ہے۔ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے حل کے تنازعات کا حل ضروری ہے۔