Tuesday, May 21, 2024

شنگھائی اوپن ٹینس کا تاج ڈینئل میدیوف کے سر  سج گیا

شنگھائی اوپن ٹینس کا تاج ڈینئل میدیوف کے سر  سج گیا
October 13, 2019
شنگھائی ( 92 نیوز) شنگھائی اوپن ٹینس کا تاج روس کے ڈینئیل میدیوف کے سر سج گیا،  انہوں نے فائنل میں جرمنی کے الیگزینڈرزیوروف کو شکست دی۔ چین میں ہونے والا شنگھائی اوپن ٹینس کا فائنل معرکہ رہا روس کے ڈینئیل میدیوف،جنہوں نے سیزن کا چوتھا ٹائٹل اپنے نام کیا  ۔ فائنل میچ میں ڈینیئل میدیوف کا مقابلہ جرمنی کے الیگزینڈر زیوروف سے تھا ،روسی اسٹار نے پہلا سیٹ چھ چار سے اپنے نام کیا ۔ دوسرے سیٹ میں ڈینئیل میدیوف نے جرمن حریف کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے چھ ایک کے واضح مارجن سے مقابلہ اپنے نام کرلیا ۔ دونوں کے مابین ہونیوالے چار ہیڈ ٹو ہیڈ مقابلے الیگزینڈر زیوروف کے نام رہے ، تاہم شنگھائی اوپن کے فائنل میں ڈینئیل میدیوف نے اپنی پرانی   شکستوں کا بدلہ لے لیا۔