Friday, April 19, 2024

شندور پولو فیسٹیول شروع ہو گیا

شندور پولو فیسٹیول شروع ہو گیا
July 8, 2019
شندور ( 92 نیوز) دنیا کے سب سے بلند پولو گراؤنڈ پر  شندور پولو فیسٹیول شروع ہوگیا ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے ،پولو فیسٹول تین روز جاری رہے گا۔ دنیا کے بلند ترین پولو گراونڈ شندور میں تین روزہ پولو فیسٹول شروع ہوگیا ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ۔ افتتاحی میچ میں غذر کی ٹیم نےلاسپور کی ٹیم کو 7 کے مقابلے میں 8 گول سے  شکست دی ، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا  محمود خان نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات  تقسیم کئے ۔ شندور پولو فیسٹول ہر سال 7 جولائی سے 9 جولائی تک منعقد ہوتا ہے،آج فیسٹیول کا دوسرا روز ہے۔