Friday, March 29, 2024

شندور فیسٹیول تمام تر رنگینیاں سمیٹ کر اختتام پذیر

شندور فیسٹیول تمام تر رنگینیاں سمیٹ کر اختتام پذیر
July 9, 2019
چترال ( 92 نیوز) چترال میں  تین روزہ شندور فیسٹیول تمام تر رنگینیاں سمیٹ کراختتام کو پہنچ گیا،پولوٹورنامنٹ کے فائنل میں چترال اے نے گلگت اے کوشکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرلی،کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہرمحمود اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ فیسٹیول کے دوران دنیا کے بلند ترین گراؤنڈپرپولو ٹورنامنٹ بھی ہوا، فائنل میں چترال اے نے گلگت اے کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرلی۔ ملکی وغیرملکی سیاحوں کی بڑی تعداد نےبھی شرکت کی اور شمالی علاقہ جات کی ثقافت اور رنگا رنگ پروگرامزسے خوب محظوظ ہوئے۔وزیرسیاحت خیبرپختونخوا عاطف خان نے موسم سرما کی سیاحت متعارف کرانے کابھی اعلان کردیا۔ فیسٹیول کی اختتامی تقریب کے دوران  پاک آرمی کے جوانوں نے پیرا گلائیڈنگ کا شاندار مظاہرہ کیا۔