Saturday, April 27, 2024

شمسی توانائی سے چلنے والے طیارے نے امریکی جزیرے ہوائی کیلئے اڑان بھر لی

شمسی توانائی سے چلنے والے طیارے نے امریکی جزیرے ہوائی کیلئے اڑان بھر لی
June 29, 2015
ٹوکیو (ویب ڈیسک) شمسی توانائی سے چلنے والاطیارہ جاپان سے امریکی جزیرے ہوائی کیلئے روانہ ہو گیا۔ امپلس ٹو دنیا کے گرد چکر مکمل کرنے کیلئے 35ہزار میل کے سفر پر ہے۔ تفصیلات کے مطابق شمسی توانائی سے چلنے والے طیارے کی پانچ دن کی تاخیر کے بعد ہوائی کیلئے روانگی ہو چکی ہے۔ طیارے نے وسطی جاپان کے جزیرے نگویا سے صبح تین بجے اڑان بھری ۔ امپلس ٹو دنیا کے گرد چکر مکمل کرنے کیلئے 35ہزار میل کے سفر پر ہے۔ واضح رہے کہ شمسی توانائی سے چلنے والا طیارہ دنیاکا چکر مکمل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔