Tuesday, May 21, 2024

شمالی کورین وفد اور ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں اہم ملاقات

شمالی کورین وفد اور ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں اہم ملاقات
January 19, 2019
 واشنگٹن (92 نیوز) شمالی کورین وفد اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں اہم ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر جوہری پروگرام کے حوالے سے امریکی صدر اور شمالی کورین وفد میں تبادلہ خیال ہوا۔ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات پر بھی گفتگو کی گئی۔ وائٹ ہاؤس ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اب امریکا اور شمالی کوریا کے درمیان دوسری سمٹ فروری کے آخر میں ہوگی۔ اس ملاقات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان شریک ہونگے جبکہ ملاقات کے حوالے سے جگہ کا تعین جلد کیا جائے گا۔