Saturday, April 27, 2024

شمالی کورین رہنماء کم جونگ اُن ایک ماہ بعد پھر منظر عام پر آگئے

شمالی کورین رہنماء کم جونگ اُن ایک ماہ بعد پھر منظر عام پر آگئے
July 3, 2020
پیانگ ینگ (92 نیوز) شمالی کورین رہنماء کم جونگ اُن ایک ماہ کیمروں کی آنکھ سے دور رہنے کے بعد دوبارہ منظر عام پر آگئے، کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے حکومتی کاوشوں کو’’شاندار کامیابی‘‘قرار دے دیا۔ شمالی کورین میڈیا نے کم جونگ اُن کی تازہ ویڈیو جاری کی ہے، جس میں انہیں پولیٹیکل بیورو سے خطاب کرتے دیکھا جا سکتا ہے، کم جونگ ان کا کہنا تھا کہ حکومتی کوششوں کے سبب کورونا وائرس شمالی کوریا میں جڑیں پکڑنے میں ناکام رہا، تاہم لوگوں کو اب بھی حتی الامکان احتیاط برتنا ہو گی۔ واضح رہے کہ جاپانی حکام نے دو ماہ میں دوسری بار کم جونگ کی صحت سے متعلق شکوک و شبہات کا اظہار کیا تھا، دونوں بار شمالی کوریا کا رد عمل یکساں ہی نظر آیا، کم جونگ اُن کی ویڈیو جاری کر کے تمام قیاس آرائیوں کا گلا گھونٹا گیا۔