Wednesday, April 24, 2024

شمالی کوریا ہائیڈروجن بم بنانے کیساتھ ہی طاقتور ایٹمی ملک بن گیا

شمالی کوریا ہائیڈروجن بم بنانے کیساتھ ہی طاقتور ایٹمی ملک بن گیا
December 10, 2015
پیانگ یانگ (ویب ڈیسک) شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان نے ملک کے ایٹمی طاقت ہونے کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے ہائیڈروجن بم بنانے میں کامیابی کا بھی انکشاف کیا ہے۔ کم جونگ ان نے کہا ہے کہ شمالی کوریا اپنے دفاع کے لئے ایٹمی اور ہائیڈروجن حملے کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان نے پیانگ یانگ میں جدید اسلحہ کے ایک پلانٹ کے دورہ کے موقع پر شمالی کوریا کے پاس ہائیڈرجن بم ہونے کا اعلان کیا۔ کم جونگ ان نے کہا کہ ان کے پاس ایٹمی طاقت ہے اور ہائیڈروجن بم بھی بنا چکے ہیں۔ شمالی کوریا ایٹمی وار ہیڈز کے ساتھ ہائیڈروجن بم استعمال کرنے کے قابل ہو گیا۔ کم جونگ ان کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا اپنے دفاع کے لئے ایٹمی اور ہائیڈروجن بم حملوں کی صلاحیت کا حامل ہے۔ صدر کم جونگ کے ہائیڈروجن بم کے دعوے کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔ کم جونگ ان نے دس فروری دو ہزار پانچ کو ایٹمی ہتھیار بنانے کا دعویٰ کیا تھا جس کی عالمی برادری نے مذمت کی تھی۔ شمالی کوریا دو ہزار چھ‘ دو ہزار نو اور دو ہزار تیرہ میں زیر زمین ایٹمی دھماکے کر چکا ہے۔