Thursday, April 18, 2024

شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ ان سے غداری کے الزامات پر وزیر دفاع ہیون یونگ چول کو سزائے موت دیدی گئی: سیول نیشنل انٹیلی جنس سروس

شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ ان سے غداری کے الزامات پر وزیر دفاع ہیون یونگ چول کو سزائے موت دیدی گئی: سیول نیشنل انٹیلی جنس سروس
May 13, 2015
جنوبی کوریا (ویب ڈیسک) جنوبی کوریا کی انٹیلی جنس نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا کے وزیر دفاع ہیون یونگ چول کو سزائے موت دیدی گئی ہے۔ جنوبی کوریائی انٹیلی جنس کی جانب سے پارلیمنٹ میں پیش کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہیون کو تیس اپریل کو اینٹی ایئر کرافٹ کے ذریعے فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتارا گیا، ان پر شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ ان کا احترام نہ کرنے اور ان کے ساتھ غداری کے الزامات تھے۔ ان کو سزائے موت دینے کے بارے میں زیادہ تفصیلات سامنے نہیں آئیں تاہم یہ خبر دی گئی تھی کہ ہیون ایک تقریب کے دوران سو گئے تھے حالانکہ وہاں کم جونگ ان بھی موجود تھے۔ ہیو کو دوہزار بارہ میں اس عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔ وہ دوہزار دس سے جنرل تھے اور شمالی کوریا کے آنجہانی رہنما کم جونگ ال کی آخری رسومات کا اہتمام کرنے والی کمیٹی میں بھی شامل تھے۔