Friday, March 29, 2024

شمالی کوریا کے صدر نے نئے سال پر ٹرمپ کی جانب دوستی کا ہاتھ بڑھادیا

شمالی کوریا کے صدر نے  نئے سال پر ٹرمپ کی جانب دوستی کا ہاتھ بڑھادیا
January 1, 2019
سیئول( 92 نیوز) شمالی کوریا کے سپریم لیڈرکم جونگ اُن نے نئے سال کے آغاز پر ایک بار پھر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب دوستی کا ہاتھ بڑھادیا ۔ قوم کے نام نئے سال کے پیغام میں بھی کم جون اُن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مخاطب کرنا نہ بھولے ،کم جانگ کاکہنا تھا  کہ وہ  صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے کہیں بھی اور کسی بھی وقت ملاقات کے لیے تیار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کو بھی اپنی روش اور طریقہ کار بدلنا ہوگا،اگر امریکہ نے ایٹمی ہتھیار ترک کرنے کے حوالے سے ہم پریکطرفہ دباؤ برقراررکھا تو ہم اپنا موقف تبدیل کرسکتے ہیں۔ شمالی کوریا کے رہنما کاکہنا تھا کہ امریکہ پابندیوں اور دباؤ کے ذریعے ہمارے صبر کا امتحان نہ لے ، امریکہ جنوبی کوریا اور دیگر اتحادیوں کے ساتھ مشترکہ جنگی مشقوں سے پرہیز کرے۔