Sunday, May 5, 2024

شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان 4روزہ دورے پر چین پہنچ گئے

شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان 4روزہ دورے پر چین پہنچ گئے
January 8, 2019
بیجنگ ( 92 نیوز) شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان 4 روزہ دورے پر چین پہنچ گئے، جونگ ان اہلیہ ری سول جوئے کے ہمراہ بذریعہ ٹرین چین آئے، چینی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ کم جونگ ان اہلیہ ری سول جوئے کے ہمراہ بذریعہ ٹرین 4 روزہ دورے پر چین پہنچے ہیں، کم جونگ ان  نے چند روز قبل ہی بیان دیا تھا کہ اگر امریکا کی جانب سے ان کے ملک پر پابندیاں اور دباؤ بڑھانے کی کوشش کی گئی تو وہ متبادل راستے اختیار کریں گے۔ گزشتہ سال کم جونگ ان نے تین مرتبہ چین کا دورہ کیا اور انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات سے قبل اور بعد میں بھی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی تھی۔