Monday, May 20, 2024

شمالی کوریا کے رہنما کِم جونگ اُن تاریخی دورہ پر روس پہنچ گئے

شمالی کوریا کے رہنما کِم جونگ اُن تاریخی دورہ پر روس پہنچ گئے
April 24, 2019

 ماسکو (92 نیوز) شمالی کوریا کے رہنما کِم جونگ اُن تاریخی  دورہ پر روس  پہنچ گئے ہیں۔ کِم جونگ اُن بکتر بند ٹرین کے ذریعے روس پہنچے جہاں ان کا پرتباک استقبال کیا گیا۔

 حسب روایت شمالی کوریا کی جانب سے اس اہم دورے کو خفیہ رکھا گیا اور روانگی سے چند گھنٹے قبل اعلان کیا گیا کہ کم جان ان روس روانہ ہورہے ہیں۔

 کم جانگ روایتی انداز میں اپنی بکتر بند ٹرین پر روانہ ہوئے۔ روسی شہر ولادی ووسٹوک پہنچے جو شمالی کوریا کی سرحد پر واقعہ ہے۔

 عالمی میڈیا پر کم جانگ ان کے کالے رنگ کے لانگ کوٹ اور سر پر کالے ہیٹ کے چرچے ہیں۔ کم جانگ ان کے برسرِ اقتدار آنے کے بعد سے روس کا پہلا دورہ ہے۔

 عالمی میڈیا کے مطابق روس کے شمالی کوریا سے  اچھے تعلقات ہیں۔ جنوبی کوریا اور شمالی کوریا کی دشمنی کو دوستی میں تبدیل کرنے میں بھی روس کا کردار رہا ہے۔