Thursday, March 28, 2024

شمالی کوریا کے رہنما کا ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال میں پہل نہ کرنے کا اعلان 

شمالی کوریا کے رہنما کا ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال میں پہل نہ کرنے کا اعلان 
May 8, 2016
پیانگ یانگ (ویب ڈیسک) شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال میں پہل نہ کرنے کا اعلان  کرتے ہوئے دشمن ممالک کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کا عندیہ دیا ہے۔ پیانگ یانگ  کی ساتویں ورکرز پارٹی کانگرس کے دوسرے دن  خطاب میں کم جونگ ان نے کہا شمالی کوریا کی حاکمیت اعلیٰ کیخلاف جارحیت نہ ہوئی تو وہ ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال میں پہل نہیں کریگا۔ جنوبی کوریا کے ساتھ غلط فہمیوں اور بداعتمادی کے خاتمے کیلئے مذاکرات کا عندیہ دیتے ہوئے انہوں نے خبردار کیا کہ امریکا دونوں ممالک کے معاملات سے دور رہے۔ انہوں نے ایٹمی عدم توسیع اور دنیا کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے کا عزم کیا  تو پیپلز ورکرز کانگرس کے شرکا نے تالیاں بجا کر اس کا خیرمقدم کیا۔