Friday, March 29, 2024

شمالی کوریا کے رہنما امریکی صدر سے ویت نام میں ملاقات کیلئے روانہ

شمالی کوریا کے رہنما امریکی صدر سے ویت نام میں ملاقات کیلئے روانہ
February 24, 2019
 پیانگ یانگ (92 نیوز) شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ویت نام میں ملاقات کیلئے روانہ ہو گئے۔ انکی ٹرین چین میں داخل ہوتے دیکھی گئی۔ شمالی کوریا خبرایجنسی کے سی این اے کے مطابق شمالی کورین حکام نے کم کی ٹرمپ سے ملاقات کی پہلی دفعہ تصدیق کی۔ شمالی کوریا کے رہنما کے ہمراہ نیوکلئیر اینوائے کم یونگ شول، فارن منسٹر ری یونگ حو اور اسکی بہن کم یو جونگ بھی ویت نام جا رہے ہیں۔ کم جنگ ان اور امریکی صدر کے مابین ملاقات 27-28 فروری کو طے ہے۔