Thursday, April 25, 2024

شمالی کوریا کے بعد امریکا کے بین الابراعظمی اور سب میرین بیلسٹک میزائل تجربے

شمالی کوریا کے بعد امریکا کے بین الابراعظمی اور سب میرین بیلسٹک میزائل تجربے
May 11, 2019
 واشنگٹن (92 نیوز) شمالی کوریا کے بعد امریکا نے بھی کیلیفورنیا کے وینڈن برگ ائیر فورس بیس سے بین الابراعظمی اور سب میرین بیلسٹک میزائل تجربہ کیا۔ امریکی ائیر فورس گلوبل سٹرائیک کمانڈ کی ڈپٹی میڈیا ترجمان لنڈا فراسٹ نے بتایا کہ امریکا نے بین الابراعظمی بلاسٹک میزائل اور سب میرین بلاسٹک میزائل کے  تجربے کیے ہیں۔ لنڈا فراسٹ نے مزید کہا کہ شمالی کوریا اور امریکا کے میزائلوں کے تجربوں کا وقت محض اتفاقیہ ہے اور تجربات دنیا میں ہونے والے کسی عمل کا ردعمل نہیں ہیں۔ یہ امریکا کا اس مہینے میں دوسرا اور اس سال چوتھا تجربہ ہے۔