Sunday, April 28, 2024

شمالی کوریا کے بانی کی سالگرہ پر مٹھائی کے مجسمے

شمالی کوریا کے بانی کی سالگرہ پر مٹھائی کے مجسمے
April 14, 2018
سئیول ( 92 نیوز ) شمالی کوریاکے بانی کم ال سونگ کی 106ویں سالگرہ کی مناسبت سےایک رنگارنگ تقریب کا انعقادکیاگیا ۔ تقریب میں مٹھائی سے بنے مختلف مجسمے لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئے۔ تقریب میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی اور مٹھائی اور بسکٹس کے ان لذیز نمونوں کیلئے بھرپور پسندیدگی کا اظہارکیا۔