Wednesday, May 1, 2024

شمالی کوریا کیخلاف عالمی طاقتوں کے اکٹھ کو بڑا دھچکا

شمالی کوریا کیخلاف عالمی طاقتوں کے اکٹھ کو بڑا دھچکا
January 15, 2018

وینکوور (92 نیوز) شمالی کوریا کیخلاف عالمی طاقتوں کے اکٹھ کو بڑا دھچکا لگ گیا۔
شمالی کوریا کے بڑھتے ایٹمی جنون سے نمٹنے کیلئے عالمی طاقتیں بھی میدان میں آگئیں۔
منگل کو کینیڈا کے شہر وینکوور میں 20 ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس منعقد کیا جائے گا۔
اجلاس میں غور کیا جائے گا کہ شمالی کوریا پر سفارتی اور مالیاتی دباؤ بڑھاتے ہوئے اس سے کیسے نمٹا جائے۔
وینکوور میں ہونے والے اس اجلاس کی میزبانی امریکا اور کینیڈا کریں گے۔
خبرایجنسی نے دعویٰ کیا کہ عالمی سطح پر انتہائی اہمیت کا حامل چین اس اہم ترین اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا۔