Monday, September 16, 2024

شمالی کوریا کی خوبصورت خواتین مغربی میڈیا کے اعصاب پر سوار ہوگئیں

شمالی کوریا کی خوبصورت خواتین مغربی میڈیا کے اعصاب پر سوار ہوگئیں
February 14, 2018

جنوبی کوریا ( 92 نیوز ) شمالی کوریا کی خوبصورت خواتین مغربی میڈیا کے اعصاب پر سوار ہوگئیں۔ جنوبی کوریاکےاولمپکس مقابلے دیکھنےکیلئے آنےوالی لڑکیوں کوحسن کی فوج قراردےڈالا۔
جنوبی کوریا میں جاری سرمائی اولمپک دیکھنے کیلئے آنےوالی شمالی کورین خواتین سفیروں نےدنیا بھرکےمیڈیا کی توجہ سمیٹ لی۔ شمالی کوریا کاامیج بدلنے کا کام اس وقت شروع ہوا جب سرخ لباس زیب تن کئے خواتین کاایک گروپ جنوبی کوریاکےدارالحکومت سیول پہنچا۔
اسکےبعدشمالی کوریا کی 'حسن کی اس فوج' نےکھیل کےمیدانوں میں اپنی کارکردگی سےسب کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی ۔


رپورٹس کےمطابق ان خواتین میں شمالی کورین سربراہ کم جونگ ان کی بہن کم یو جونگ سرفہرست ہیں جواپنے پورے دورے کےدوران عالمی میڈیاکی شہہ سرخیوں میں رہیں۔
کم یو جونگ کے لباس،ان کی خوبصورتی اوران کی زلفوں کےساتھ ساتھ ان کا پروقاراندازموضوع بحث بنا۔
رپورٹ کےمطابق کم یوجونگ پیونگ چین میں اپنے بھائی کم جونگ ان کی شبیہ بدلنے آئی تھیں اورانہوں نےکم ازکم میڈیامیں تو اپنے ملک کی تصویربدل کررکھ دی ہے ۔