Tuesday, April 16, 2024

شمالی کوریا کی ایٹمی تجربات کی سائٹ منہدم ہو گئی

شمالی کوریا کی ایٹمی تجربات کی سائٹ منہدم ہو گئی
April 26, 2018
سیئول ( 92 نیوز)شمالی کوریا کی ایٹمی تجربات کی سائٹ منہدم ہوگئی ، چینی محققین نے علاقے میں بڑے پیمانے پر تابکاری پھیلنے کا خدشہ ظاہر کردیا ۔ شمالی کوریا کا کوہ مانتاسپین ملکی تاریخ میں خاص اہمیت رکھتا ہے ، جس کی اہم وجہ یہاں پر زیرزمین بنائی گئی تجربہ گاہ پنگی ری ہے ۔ شمالی کوریا اس سائٹ کو 2006 سے ایٹمی تجربات کیلئے استعمال کرتا آرہا ہے ، ستمبر میں ہونے والے چھٹے دھماکے نے اس پہاڑ کو اندر سے بری طرح ہلا ڈالا ، جس کے صرف 8 منٹ بعد ہی پہاڑ کا ایک حصہ منہدم ہوگیا تھا ۔ چینی سائنسدانوں کی اس مقام پر بنائی گئی تحقیق رپورٹ امریکی جریدے جیو فیزیکل ریسرچ لیٹرز میں شائع ہوئی ہے، جس کے مطابق اس پہاڑ پر نظر رکھنا انتہائی ضروری ہے کیونکہ یہاں سے علاقے میں تابکاری بھی پھیل سکتی ہے۔ شمالی کوریا کے رہنما کِم جونگ اَن نے کچھ روز قبل ہی مزید جوہری تجربات نہ کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کی بظاہر وجہ خطے میں جاری کشیدگی کو کم کرنا تھا۔