Friday, March 29, 2024

شمالی کوریا کا نیو کلیئر اور انٹرکانٹی نینٹل بلاسٹک میزائلوں پر پابندی ختم کرنیکا اعلان

شمالی کوریا کا نیو کلیئر اور انٹرکانٹی نینٹل بلاسٹک میزائلوں پر پابندی ختم کرنیکا اعلان
January 1, 2020
سیئول (92 نیوز) شمالی کوریا کے رہنماء کم جونگ ان نے نیو کلیئر اور انٹرکانٹی نینٹل بلاسٹک میزائلوں پر پابندی کو ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا کے رہنماء کم جونگ ان نے جوہری ہتھیاروں پر پابندی ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کب تک کوئی ملک یک طرفہ طور پر عہد پر قائم رہ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا شمالی کوریا امریکی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے جوہری ڈیٹرینٹ پر کام جاری رکھے گا اور امریکا نے تخفیف اسلحہ پر موقف نہ بدلہ تو چونکا دینے والی کارروائی کی جائے گی۔ شمالی کوریا کے رہنماء نے کہا امریکی دھمکی سے نیوکلئیر پروگرام کو نہیں روکیں گے لیکن امریکی رویہ میں تبدیلی سے معجزہ ہو سکتا ہے۔ کم جونگ ان نے کچھ روز قبل کہا تھا کہ نیو ائیر کے موقع پر وہ امریکا کو کرسمس گفٹ دیں گے۔