Wednesday, May 8, 2024

شمالی کوریا کا فرار ہونے والے اپنے تیرہ شہریوں کی واپسی کا مطالبہ

شمالی کوریا کا فرار ہونے والے اپنے تیرہ شہریوں کی واپسی کا مطالبہ
May 21, 2018
پیانگ یانگ (92 نیوز) شمالی کوریا اور جنوبی کوریا میں تعلقات ایک بار پھر بگڑنے لگے۔ شمالی کوریا نے فرار ہونے والے اپنے تیرہ شہریوں کی واپسی کا مطالبہ کر دیا۔ شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کے رہنماؤں کی تاریخی ملاقات کے بعد امریکا کیساتھ جنگی مشقوں کا اعتراض کر کے مذاکرات معطل کئے اور اب شمالی کوریا نے 2016 میں چین میں ایک ریسٹورنٹ میں کام کے دوران جنوبی کوریا فرار ہونے والے 13 ملازمین کی واپسی کا مطالبہ کر دیا ہے۔ شمالی کورین حکام نے کہا کہ آنے والے دنوں میں وہ جنوبی کوریا کے طرز عمل پر بغور نگاہ رکھیں گے۔