Wednesday, April 24, 2024

شمالی کوریا کا درمیانے فاصلے تک مارکرنیوالے میزائل کا تجربہ ناکام : جنوبی کورین خبرایجنسی

شمالی کوریا کا درمیانے فاصلے تک مارکرنیوالے میزائل کا تجربہ ناکام : جنوبی کورین خبرایجنسی
May 31, 2016

 پیانگ یانگ(ویب ڈٰیسک)جنوبی کوریا کی خبر ایجنسی یان ہاپ نے دعوی کیا ہے کہ شمالی کوریا درمیانے فاصلے تک مارکرنیوالے  میزائل کے تجربے میں ناکام ہوگیا ہے ،شمالی کوریا کو یقین تھا کہ وہ درمیانے فاصلے تک مارکرنیوالے طاقتور میزائل کولانچ کرنے میں کامیاب ہوگا لیکن ناکام رہا ۔

تفصیلات کےمطابق جنوبی کوریا کی وزارت دفاع کا کہناتھا کہ اسے اطلاعات تھیں کہ شمالی کوریا بیلسٹک میزائل کا تجربہ کرنے والا ہے جس کے بعد جاپان نے بھی اپنی فوج کو سرحدوں پر متحرک کردیا ،دوسری طرف اقوام متحدہ نے اپنی قراردادوں میں شمالی کوریا پر پابندی لگائی ہوئی ہے کہ وہ بیلسٹک میزائل ٹیکنالوجی کا استعمال نہیں کرسکتا،،اگرچہ  شمالی کوریا باقاعدگی سے مشرقی ساحل سمندر پر شارٹ رینج کے میزائل تجربے کرتارہا ہے ۔

جنوری میں شمالی کوریا کے چوتھے ایٹمی تجربے اور طویل رینج راکٹ کے تجربے کے بعد کوریائی خطے میں شدید کشیدگی پائی جاتی ہے ۔