Tuesday, April 16, 2024

شمالی کوریا کا جنوبی کوریا سے روابط بحال کرنے کا اعلان

شمالی کوریا کا جنوبی کوریا سے روابط بحال کرنے کا اعلان
October 4, 2021 ویب ڈیسک

سیول (92 نیوز) شمالی کوریا نے جنوبی کوریا سے روابط بحال کرنے کا اعلان کردیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق انٹرکورین ہاٹ لائنز آج سے بحال کردی جائیں گی۔ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے روابط بحال کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔

اس سے قبل گزشتہ ماہ 25 ستمبر کو شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کے ساتھ مشروط مذاکرات پر آمادگی کا اظہار کیا تھا۔ شمالی کوریا اور جنوبی کوریا نے آگے بڑھنے کے لیے باہمی احترام کی یقین دہانی کی شرط عائد کی تھی۔