Sunday, September 8, 2024

شمالی کوریا نے کم فاصلے تک مارکرنیوالے پانچ میزائل داغ دیئے

شمالی کوریا نے کم فاصلے تک مارکرنیوالے پانچ میزائل داغ دیئے
March 22, 2016
  پیانگ یانگ(ویب ڈیسک)شمالی کوریا نے کم فاصلے تک مار کرنے والے پانچ میزائل  داغ دئیے امریکا نے خبردارکیاہے کہ شمالی کوریاکواشتعال انگیزی سے بازرہناچاہیے۔ تفصیلات کےمطابق اقوام متحدہ کی پابندیوں کے باوجودشمالی کوریاکی جانب سے ایٹمی ہتھیاروں کے تجربات کاسلسلہ جاری ہے۔ شمالی کوریانے ایک بارپھرکم فاصلے تک مارکرنےوالے پانچ میزائل سمندرمیں داغے ہیں جس کے بعدجزیرہ نماکوریامیں ایک بارپھرتناؤکی صورتحال پیداہوگئی ہے۔ امریکا نے خبردارکیاہے کہ شمالی کوریااشتعال انگیزی سے بازرہے۔ شمالی کوریاکےلیے امریکی مندوب کاکہناہے کہ پیانگ یانگ کی جانب سے ایٹمی ہتھیاروں کے تجربات اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ ادھرچین نے شمالی کوریاکے اقدام کے بعد فریقین سے پرامن رہنے کی اپیل کی ہے چین  کاکہنا ہے کہ  خطے میں قیام امن کےلیے تمام فریقین اپنی اپنی ذمہ داری پوری کریں۔