Friday, April 26, 2024

شمالی کوریا نے نئے ہائی پرفارمنس راکٹ انجن کا کامیاب تجربہ کر لیا

شمالی کوریا نے نئے ہائی پرفارمنس راکٹ انجن کا کامیاب تجربہ کر لیا
March 19, 2017
  پیانگ یانگ (ویب ڈیسک)شمالی کوریانے بیلسٹک میزائلوں کے بعد نئے ہائی پرفارمنس راکٹ انجن کا تجربہ بھی کر لیا پیانگ یانگ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ راکٹ انجن کے اس تجربے سے راکٹ انڈسٹری کو نیا جنم ملا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق شمالی کوریا نے ایک نئے ہائی پرفارمنس راکٹ انجن کا کامیاب تجربہ کیا ہےشمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے اس ٹیسٹ کو شمالی کوریا کی راکٹ انڈسٹری کے لیے نیا جنم قرار دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس نئے انجن کے ذریعے شمالی کوریا کو سیٹلائٹ لانچ کرنے کی عالمی سطح پر بہترین صلاحیت حاصل ہو جائے گی ، شمالی کوریا نے حالیہ مہینوں میں میزائل اور ایٹمی ہتھیاروں کے تجربات بھی کیے  جس سے خطے میں کشیدگی کا ماحول ہے اورامریکا نے جنوبی کوریا میں میزائل شکن نظام کی تنصیب شروع کر رکھی ہے۔