Sunday, May 12, 2024

شمالی کوریا نے صدر کم جونگ ان کے دورہ روس کی تصدیق کردی

شمالی کوریا نے صدر کم جونگ ان کے دورہ روس کی تصدیق کردی
April 23, 2019

پیانگ یانگ ( 92 نیوز) شمالی کوریا نے ملکی سربراہ کم جونگ ان کے دورہ روس کی تصدیق کردی تاہم ان کے دورے سے متعلق تفصیلات نہیں بتائیں۔

شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کے مطابق کم جونگ ان رواں ماہ کے آخری دنوں میں روس جائیں گے جہاں وہ روسی صدرولادیمیرپیوٹن سےملاقات کریں گے۔

اس دوران ماسکو اور پیانگ یانگ میں باہمی تعلقات، جزیرہ نما کوریا کے سیاسی استحکام سمیت باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال جائے گا۔

شمالی کوریا کےحکام کی جانب سےدورے کی کوئی تاریخ نہیں بتائی گئی نہ ہی یہ بتایا گیا ہے کہ یہ ملاقات روس کے کس شہر میں ہوگی۔

دوہزار گیارہ میں اقتدارمیں آنےوالے کم جونگ ان پہلی بار روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے ملاقات کریں گے۔