Sunday, September 8, 2024

شمالی کوریا نے خطرناک ہائیڈروجن بم کا تجربہ کر لیا

شمالی کوریا نے خطرناک ہائیڈروجن بم کا تجربہ کر لیا
September 3, 2017

پیانگ یانگ (92 نیوز) ہائیڈروجن بم بنانے کے اعلان کے چند گھنٹے بعد ہی شمالی کوریا نے خطرناک بم کا تجربہ کر لیا۔ بم کے دھماکے سے زمین لرزاٹھی۔ پیانگ یانگ حکومت کا کہنا ہے کہ کل وہ عالمی سطح پر اہمیت کا حامل ایک اعلان کرنے والی ہے۔

پابندیوں کے باوجود شمالی کوریا کی طرف سے یکے بعد دیگرے میزائل تجربات کی وجہ سے خطے میں کشیدگی بڑھ رہی ہے اور ایک مرتبہ پھر شمالی کوریا نے ہائیڈروجن بم بنانے کے اعلان کے چند ہی گھنٹوں بعد اس خطرناک بم کا تجربہ بھی کیا ہے۔

ہائیڈروجن بم کے تجربے کی وجہ سے زمین لرز اٹھی اور شمالی کوریا میں آنے والے جھٹکوں کی شدت زلزلہ پیما مرکز پر 6.3 ریکارڈ کی گئی۔

شمالی کوریا نے سرکاری طور پر اس بم تجربے کی تصدیق کی۔ جاپان نے تجربے کی مذمت کی ہے جبکہ جنوبی کوریا نے اقدام کیخلاف اقوام متحدہ جانے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا جائیگا کہ شمالی کوریا کو دنیا میں بالکل الگ تھلگ کر دیا جائے۔