Friday, April 19, 2024

شمالی کوریا نے جاپان کی حدود میں 4 بیلسٹک میزائل فائر کر دیے

شمالی کوریا نے جاپان کی حدود میں 4 بیلسٹک میزائل فائر کر دیے
March 6, 2017

سیئول (ویب ڈیسک) جنوبی کوریا نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا نے چار بیلسٹک میزائل داغ دیے ہیں۔ تین میزائل جاپان کی سمندری حدود میں گرے۔ جاپانی وزیراعظم نے شمالی کوریا کے جارحانہ اقدام پر شدید احتجاج کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی کوریا کے فوجی عہدیداروں نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا نے چین کے ساتھ سرحدی علاقے ٹونگ چانگ ری سے چار بیلسٹک میزائل فائر کیے جو جاپان کے سمندر میں جا گرے۔

شمالی کوریا کے میزائل ایک ہزار کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کے بعد سمندر میں گرے۔ جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے داغے گئے تین بیلسٹک میزائل جاپان کے سمندر میں اکنامک زون میں گرے۔

شمالی کوریا میزائل داغ کر خوف زدہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اس جارحانہ اقدام پر شمالی کوریا سے شدید احتجاج کرتے ہیں۔ شنزو ایبے نے کہا کہ یہ سلامتی کونسل کی قراردوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ ادھر امریکا نے کہا ہے کہ اس سے اشتعال انگیزی مزید بڑھے گی۔

شمالی کوریا کی جانب سے میزائل لانچ کرنے کے عمل کو مانیٹر کیا گیا ہے۔ گزشتہ ماہ شمالی کوریا نے اعلان کیا تھا کہ اس نے ایک نئی طرز کے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے جو امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔