Sunday, May 5, 2024

شمالی کوریا نے ایٹمی تجربہ گاہ کے خاتمے کا اعلان کر دیا

شمالی کوریا نے ایٹمی تجربہ گاہ کے خاتمے کا اعلان کر دیا
May 13, 2018
پیانگ یانگ (92 نیوز) امریکی صدر اور شمالی کورین رہنما کی ملاقات سے قبل پیانگ یانگ نے ایٹمی تجربات کی تنصیبات کے خاتمے کا اعلان کر ديا۔ امریکی صدر نےاعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے شمالی کوریا کا شکریہ ادا کیا ۔ سرکاری میڈیا کے مطابق تنصیبات کو تئیس اور پچيس مئی کے درميانی عرصے میں منہدم کر دیا جائے گا۔ خبرایجنسی نے کہا حکومت کا يہ اعلان اس بات کا ثبوت ہے کہ پيانگ يانگ اپنی متنازع جوہری سرگرمياں ترک کرنے کے عزم پر عمل پيرا ہے۔ شمالی کورین میڈیا کے مطابق تجربہ گاہ کے خاتمے کی رپورٹنگ کیلئے امريکی اور جنوبی کوريائی صحافيوں کو بھی دعوت دی جائے گی۔ دوسری جانب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ شمالی کوریا بڑی ملاقات سے پہلے ایٹمی تجربہ گاہ بند کرنے جارہا ہے۔ اس شفقت پر اس کے شکرگزار ہیں۔