Friday, March 29, 2024

شمالی کوریا نے امریکہ کو انتہائی اقدام سے خبردار کردیا

شمالی کوریا نے امریکہ کو انتہائی اقدام سے خبردار کردیا
May 13, 2019
سیئول ( 92 نیوز) شمالی کوریا نے امریکا کو خبردارکیاہے کہ وہ ایسے اقدامات سے باز آجائے جس سے عالمی امن کو خطرہ ہو۔ غیر ملکی خبررساں ادارےکےمطابق شمالی کوریا نے  اپنے بحری جہازاوراس پر سوار افراد کے زیر حراست ہونے پر شدید تنقید کی ہے۔ شمالی کوریا نےامریکا پر واضح کیا ہے کہ وہ کوئی ایسااقدام نہ اْٹھائےجس سے عالمی امن خطرے میں پڑجائےاور دونوں ممالک کےدرمیان مذاکراتی عمل کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے۔ امریکا نے شمالی کوریا کا کوئلے سے لدا بحری جہاز قبضے میں لےکر جہاز کے عملے کے 24 ارکان کو حراست میں لے رکھاہے۔