Wednesday, April 24, 2024

شمالی کوریا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل تجربے کیلئے تیار

شمالی کوریا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل تجربے کیلئے تیار
January 9, 2017

پیانگ یانگ (ویب ڈیسک) شمالی کوریا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کے تجربے کے لیے تیار ہے۔ پیانگ یانگ کا کہنا ہے کہ میزائل تجربہ کسی بھی وقت کیا جاسکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شمالی کوریا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کے تجربے پر ڈٹ گیا۔

پیانگ یانگ کا کہنا ہے کہ صرف صدر کِم جونگ اُن کے حکم کا انتظار ہے۔ بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کسی بھی وقت اور کسی بھی مقام پر کیا جا سکتا ہے۔ شمالی کوریا نے اسلحے کی دوڑ کے لیے امریکا کی امتیازی پالیسیوں کو ذمہ دار قرار دیا ہے۔ ادھر امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر نے کہا ہے کہ کوریا کا میزائل جہاں کہیں نظر آیا اسے مارگرایا جائے گا۔