Sunday, April 28, 2024

شمالی کوریا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل بنانے کے قریب پہنچ گیا

شمالی کوریا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل بنانے کے قریب پہنچ گیا
January 2, 2017

پیانگ یانگ (ویب ڈیسک) شمالی کوریا پر اقوام متحدہ کی پابندیاں بھی کارگر ثابت نہ ہوئیں۔ شمالی کوریا کے رہنما کِم جونگ اُن نے کہا ہے کہ پیانگ یانگ بین البراعظمی بیلسٹک میزائل بنانے کے آخری مراحل میں ہے۔ شمالی کورین رہنما کِم جونگ نے سرکاری ٹی وی پر خطاب کرتے ہوئےاعلان کیا کہ شمالی کوریا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل بنانے کے بالکل قریب ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پیانگ یانگ کی طرف سے ایٹمی عدم پھیلاؤ کے معاہدے سے نکلنے کے مطالبے کو ماننا اور ایٹمی ہتھیار رکھنے کی اجازت دینے سے دنیا کے امن کو ایک سنگین خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔