Monday, September 16, 2024

شمالی کوریا اپنے ارادوں سےبازآجائےورنہ بڑی جنگ کیلئے تیاررہے: ٹرمپ

شمالی کوریا اپنے ارادوں سےبازآجائےورنہ بڑی جنگ کیلئے تیاررہے: ٹرمپ
April 28, 2017
واشنگٹن (ویب ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کاکہنا ہے کہ شمالی کوریا اپنے ارادوں سے باز آجائے ورنہ  بڑی جنگ کیلئے تیار رہے۔ تنازع سفارتی طریقے سے حل کرنا چاہتے ہیں ۔ ٹرمپ نے شمالی کوریائی رہنما کو ناسمجھ اور ناتجربہ کار قرار دیدیا جبکہ امریکی صدراپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ کی امن کوششوں کے معترف نکلے۔ تفصیلات کےمطابق اپنی صدارت کے سو دن پورے ہونے پر ایک انٹرویو میں شمالی کوریا کو سخت نتائج کی دھمکی دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ شمالی کوریا کا معاملہ مذاکرات کے ذریعے حل  ہونے کے حوالے سے زیادہ پر امید نہیں  شمالی کوریا کا ایٹمی اور میزائل پروگرام امریکی تشویش میں اضافے کا سبب بن رہا ہے  جس کی وجہ سے دونوں ملکوں کے درمیان بڑی جنگ چھڑ سکتی ہے  ٹرمپ کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جانگ ان ناسمجھ ا ور کم عمر ہیں صرف ستائیس سال کی عمر میں وہ ملکی معاملات درست طریقے سے نبھاتے نظر نہیں آرہے ٹرمپ کاکہنا تھا کہ وہ سفارتی طریقے سے معاملے کا حل چاہتے ہیں لیکن ایسا ہوتا نظر نہیں آرہا۔ ٹرمپ ایک طرف تو کم جانگ ان پر برہم نظر آئے تو دوسری طرف انہوں نے اپنے روایتی حریف چین کے صدر شی جن پنگ کو انتہائی مدبر اور سمجھدار شخصیت قراردیا۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انکے چینی ہم منصب شمالی کوریا کے معاملے کو  مذاکرات سے حل کرنے کیلئے بہت کوششیں کررہے ہیں ۔وہ اچھے انسان ہیں جو یقینی طور پر افراتفری  اور اموات نہیں دیکھنا چاہتے۔