Friday, April 26, 2024

شمالی کوریا آب دوز سے میزائل لانچ کرنیکا تجربہ کرنیوالا ہے، امریکی تھنک ٹینک

شمالی کوریا آب دوز سے میزائل لانچ کرنیکا تجربہ کرنیوالا ہے، امریکی تھنک ٹینک
September 5, 2020
واشنگٹن (92 نیوز) امریکی تھنک ٹینک نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا آب دوز کی مدد سے میزائل لانچ کرنے کا تجربہ کرنے والا ہے، تجربے کی تیاریوں کی سیٹلائٹ تصاویر بھی جاری کردی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق سنٹربرائے سٹریٹجک اور عالمی جائزہ نے شمالی کوریا سے متعلق نئی سیٹلائٹ تصاویر جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا کے شپ یارڈ پر ہونےوالی نقل و حرکت سے محسوس ہوتا ہے کہ وہ آبدوز کی مدد سے درمیانے درجے تک مار کرنے والے میزائل کا تجربہ کرنے والا ہے۔ اسیٹلائٹ تصاویر میں بحری اڈے اور کشتیوں کو بھی دکھایا گیا ہے۔ تھنک ٹینک کے مطابق شمالی کوریا سمندر سے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کرنے کا خواہاں ہے اس سے قبل ایسی سرگرمی اکتوبر 2019 میں ایک میزائل تجربے کے وقت دیکھی گئی تھی۔