Sunday, September 8, 2024

شمالی کوریا: امریکی طالبعلم کو 15سال قید بامشقت کی سزا، امریکا کا رہائی کا مطالبہ

شمالی کوریا: امریکی طالبعلم کو 15سال قید بامشقت کی سزا، امریکا کا رہائی کا مطالبہ
March 17, 2016
پیانگ یانگ (ویب ڈیسک) شمالی کوریا میں امریکی طالبعلم کو پندرہ سال قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی۔ امریکا نے شمالی کوریا سے طالب علم کی فوری رہائی کا مطالبہ کر دیا۔ شمالی کوریا میں اکیس سال کے امریکی طالب علم کو پندرہ سال قید بامشقت کی سزا پر امریکا کا ردعمل سامنے آ گیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان جوش ارنسٹ کا کہنا ہے کہ نارتھ کوریا کی حکومت اوٹو وارمبائر کو خصوصی معافی دے کر فوراً رہا کرے۔ ترجمان نے شمالی کوریا پر امریکی شہریوں کو ’سیاسی ایجنڈے کے حصول کے لیے مہروں‘ کے طور پر استعمال کرنے کا الزام  بھی عائد کیا۔ نارتھ کوریا کے ذرائع ابلاغ کے مطابق اوٹو وارمبائر نامی طالبعلم نے جنوری میں شمالی کوریا کے دورے کے دوران ایک ہوٹل سے پروپیگنڈا کے لیے استعمال ہونے والا سائن بورڈ چوری کرنے کی کوشش کی تھی۔