Friday, April 19, 2024

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن ، دہشتگرد وسیم زکریا ہلاک

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن ، دہشتگرد وسیم زکریا ہلاک
September 7, 2020
 راولپنڈی (92 نیوز) شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران انتہائی مطلوب دہشتگرد وسیم زکریا 5 ساتھیوں سمیت ہلاک ہو گیا۔ کمانڈر وسیم کا تعلق میر علی کے علاقہ حیدر خیل سے تھا اور مطلوب دہشت گرد وسیم 2019ء سے اب تک 30 مختلف دہشت گرد کارروائیوں کا ماسٹر مائنڈ تھا۔ دہشت گرد وسیم زکریا علاقے میں ٹارگٹ کلنگ، حکومتی اداروں بشمول سی ایس ایس آفیسرز بید اللہ داوڑ کی شہادت اور سیکورٹی فورسز پر حملوں میں براہِ راست ملوث تھا۔ حسو خیل کے پاس آرمی کنوائے پر حملہ کرنے میں بھی شامل تھا۔ فورسز نے آپریشن کے دوران 10 دہشتگردوں کو گرفتار بھی کر لیا۔