Friday, April 26, 2024

شمالی وزیرستان کے علاقے زبرجان کوٹ میں مدرسے کی چھت گر گئی

شمالی وزیرستان کے علاقے زبرجان کوٹ میں مدرسے کی چھت گر گئی
June 2, 2020
 میرامشاہ (92 نیوز) شمالی وزیرستان کے علاقے زبرجان کوٹ میں مدرسے کی چھت گر گئی۔ ملبے تلے دب کر 7 بچے جاں بحق ، 13 زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق بچوں کی عمریں 10 سال سے کم بتائی جارہی ہیں۔ زخمیوں کو ٹل اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔