Monday, May 13, 2024

شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں پاک فوج کی گاڑی پر حملہ،سپاہی شہید

شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں پاک فوج کی گاڑی پر حملہ،سپاہی شہید
June 1, 2019
پشاور ( 92 نیوز) شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں پاک فوج کی گاڑی پر حملہ ہوا جس میں  26 سالہ سپاہی امل شاہ شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کےمطابق پاک فوج کی گاڑی معمول کی گشت پر تھی کہ اچانک شرپسند عناصر نے حملہ کر دیا ، جس میں سپاہی امل شہید ہو گئے ۔ شمالی وزیرستان میں دہشتگردانہ سرگرمیوں میں اضافہ ہواہے،شمالی وزیرستان میں گزشتہ ایک ماہ میں 5 سپاہی شہید ،31 زخمی ہو چکے ہیں۔ ملک میں قیام امن کیلئے پاک فوج کے ایک اور جوان نے جان دھرتی پر قربان  کر دی ،شمالی وزیرستان میں آرمی کی پٹرولنگ گاڑی پر دہشتگردوں نے حملہ  کیا جس میں  26سالہ سپاہی امل شاہ جام شہادت نوش کر گئے۔ آئی ایس پی  آر کے مطابق  شمالی وزیرستان کےعلاقے بویا میں پاک فوج کی  پٹرولنگ گاڑی معمول کے گشت پر تھی کہ دہشتگردوں نے فائرنگ کی اور بارودی سرنگ کا حملہ کیاجس کے نتیجے میں 26سالہ امل شاہ شہید ہوگئے ۔ دفاعی تجزیہ کار بریگیڈیئر ریٹائرڈ غضنفر شاہ اور بریگیڈیئر ریٹائرڈ نادر میر کہتے ہیں پاک فوج نے  قیام امن کیلئے کئی قربانیاں دی ہیں ،ملک کی حفاظت کیلئے فوج کہیں بھی جا سکتی ہے ۔ شمالی وزیرستان میں گزشتہ چند دنوں کے دوران دہشتگردی کی کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ایک ماہ کے دوران دہشتگردانہ حملوں میں پانچ فوجی شہید اور 31 زخمی ہوئے ہیں ۔ اس سے قبل دہشتگردوں کے کئی سہولت کاروں کو گرفتار کیا گیا، سہولت کاروں کی گرفتاری کے بعد سے دہشتگردانہ  سرگرمیوں میں اضافہ ہوا۔خرکمر چیک پوسٹ پر 25 مئی کا حملہ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔