Thursday, May 9, 2024

شمالی وزیرستان کی خرکمر چیک پوسٹ کا بڑا سچ سامنے آگیا

شمالی وزیرستان کی خرکمر چیک پوسٹ کا بڑا سچ سامنے آگیا
May 28, 2019
 شوال (92 نیوز) خرکمرچیک پوسٹ پر کیا ہوا، مسلح کون تھا؟ بڑا سچ آخر سامنے آ گیا۔ سچائی کی گواہی خود محسن داوڑ کے اپنے ساتھی نے دے دی۔ ڈاکٹر عالم نے انٹرویو کے دوران بتایا کہ محسن داوڑ مسلح گارڈ کے ہمراہ تھا، ان کی اس بات سے سوال پیدا ہوگیا کہ مسلح ہو کر گروہ چیک پوسٹ پر کیا کرنے آیا تھا؟ انٹرویو نے ثابت کردیا ہے کہ محسن داوڑ اور علی وزیر کی سربراہی میں گروہ چیک پوسٹ پر حملہ آور ہوا۔ چھپے ہونے کے دوران بنائی گئی ویڈیو میں محسن داوڑ نے دو بیریئر زبردستی پار کرنے کا فخریہ اعتراف کیا،علی وزیر بھی لوگوں کو مشتعل کرتے اور فوج پر حملہ کرنے پر اکساتے رہے،ان کی ویڈیو بھی سامنے آچکی ہے۔