Sunday, May 12, 2024

شمالی وزیرستان کا واقعہ افسوسناک ہے ، خواجہ آصف

شمالی وزیرستان کا واقعہ افسوسناک ہے ، خواجہ آصف
May 27, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز ) اپوزیشن لیڈر خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتےہوئے کہا کہ شمالی وزیرستان کا واقعہ افسوسناک ہے،سکیورٹی فورسز پر حملہ نہیں ہونا چاہیے تھا، معاملے پر پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے۔ خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے  کہا ایسے معاملات کو سیاسی طور پر حل کرنا چاہیے، طاقت سے نہیں ، حکومت غیرسنجیدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ  وطن عزیز بحرانوں سے گزررہا ہے، معاشی بحران کی حالت بد سے بدتر ہوتی جارہی ہے، نیب قانون میں ترامیم نہ ہونا ہماری ناکامی ہے۔ قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ اسمبلی میں بیٹھے کچھ لوگ ایسے ہیں جو نیب کا نشانہ بنےتحریک انصاف کے اپنے لوگ ایسے ہیں جو وزیراعظم بننا چاہتے ہیں، اپنی سیاسی زندگی میں کسی پارٹی کا ایسا دیوالیہ پن نہیں دیکھا،  جو غلطیاں ہم سے ہوئیں وہی موجودہ حکومت کر رہی ہے، جیسا چل رہا ہے ہونے دیں دیکھا جائے گا۔