Friday, April 26, 2024

شمالی وزیرستان، پاک افغان سرحد پر باڑ کی تنصیب کا کام تیزی سے جاری

شمالی وزیرستان، پاک افغان سرحد پر باڑ کی تنصیب کا کام تیزی سے جاری
December 9, 2018
شمالی وزیرستان ( 92 نیوز) شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد پر باڑ کی تنصیب کا کام تیزی سے جاری ہے، 32 کلومیٹر پر باڑ لگانے کا کام مکمل ہو گیا ہے، باڑ کی تکمیل کے بعد دہشتگرد سرحد پار نہیں کر سکیں گے۔ شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد پر باڑ کی تنصیب کا کام تیزی سے جاری ہے، تحصیل غلام خان سرحد سے متصل علاقوں میں 32 کلومیٹر تک باڑ لگانے کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ عسکری ذرائع کے مطابق باڑ مکمل ہونے کے بعد دہشت گردوں کی سرحد سے نقل و حرکت  پر قابو پا لیا جائے گا۔ ڈائریکٹر جنرل این ایل سی عزیز خٹک کے مطابق غلام خان سرحد پر ٹرمینل مکمل ہونے کے بعد دو طرفہ تجارت میں اضافہ ہوا ہے اور سرحد پر دن رات تجارت جاری ہے۔ ان کا کہنا ہے  کہ  اس پوائنٹ سے تجارت میں بتدریج  اضافہ ہوگا، عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ 2019 کے اختتام تک پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کا کام مکمل ہو جائے گا۔