Thursday, April 25, 2024

شمالی وزیرستان میں فورسز کی فائرنگ سےکوئی زخمی یا ہلاک نہیں ہوا، ڈی جی آئی ایس پی آر

شمالی وزیرستان میں فورسز کی فائرنگ سےکوئی زخمی یا ہلاک نہیں ہوا، ڈی جی آئی ایس پی آر
August 26, 2018
راولپنڈی ( 92 نیوز) پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل  میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے کوئی شخص زخمی یا ہلاک نہیں ہوا ، غیر ملکی خبر رساں ادارے نے غلط رپورٹ کی روایت برقرار رکھی ہے ۔ میجر جنرل آصف غفور نے  اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وزیرستان کے لوگ امن پسند ہیں اور حاصل شدہ امن کو اہمیت دیتے ہیں، وائس آف امریکا حسب روایت جھوٹ پر مبنی رپورٹنگ کررہا ہے، کیپٹن ضرار کے معاملے پر تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ  حقائق جاننے کیلئے انکوائری کا حکم دیا گیا ہے تاحال کسی کورٹ مارشل کی کوئی  ضمانت نہیں دی گئی ۔