Thursday, May 9, 2024

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، حوالدار شہزاد رضا شہید، 2 دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، حوالدار شہزاد رضا شہید، 2 دہشت گرد ہلاک
February 21, 2021

راولپنڈی (92 نیوز) سیکیورٹی فورسز کی جانب سے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد مارے گئے۔ دہشتگردوں کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں حوالدار شہزاد رضا جام شہادت نوش کر گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیر ستان کے علاقے ملک خیل میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا،،آپریشن کے دوران فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا،سیکورٹی فورسز نے 2 دہشتگرد وں کو ہلاک کیا۔

دہشتگردوں کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں حوالدار شہزاد رضا جام شہادت نوش کر گئے، مارے گئے دہشتگردوں میں دہشتگرد کمانڈر رحمت عرف خالد بھی مارا گیا۔

دہشتگرد رحمت دیسی ساختہ بارودی سرنگیں تیار کرنے کا ماہر تھا، دہشتگرد کمانڈر رحمت سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث رہا، دہشتگرد رحمت بھتہ خوری، اغواء برائے تاوان، 2009ء میں ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھا۔