Friday, May 17, 2024

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے 2 آپریشنز، 3 کمانڈرز سمیت 8 دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے 2 آپریشنز، 3 کمانڈرز سمیت 8 دہشتگرد ہلاک
March 6, 2021

راولپنڈی (92 نیوز) سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دو مختلف کامیاب آپریشنز کیے، آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشنز کے دوران 3 کمانڈرز سمیت 8 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں ہلاک ہونے والے دہشتگرد کمانڈرز عبد عنیر عرف عادل اور جنید عرف جامد کا تعلق ٹی ٹی پی طارق گروپ جبکہ دہشت گرد کمانڈر خالق شادین عرف ریحان کا تعلق ٹی ٹی پی صادق نور گروپ سے تھا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ہلاک دہشتگرد 2009 سے سکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں، شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔ دہشت گرد دیسی ساختہ بارودی مواد کے حملوں، اغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث تھے۔ دہشتگرد بھتہ خوری، فائرنگ، ٹارگٹ کلنگ جیسے جرائم میں بھی ملوث رہے۔

ترجمان کے مطابق دہشت گرد علاقے میں مختلف دہشتگردوں کو بھرتی کرنے میں بھی ملوث تھے۔ سکیورٹی فورسز نے آپریشنز میں خفیہ پناہ گاہوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا۔