Thursday, April 18, 2024

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، دو دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، دو دہشت گرد ہلاک
August 3, 2021 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کی موجودگی پر سکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا۔ آئی ایس پی آر کےمطابق فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک افسر اور ایک جوان زخمی ہو گیا۔ دہشتگرد دیسی ساختہ بارودی سرنگوں کے حملوں میں مطلوب تھے۔

ادھر شمالی وزیرستان کے ضلع گھر یوم میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک جوان شہید ہو گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ  آئی ایس پی آر  کے مطابق شمالی وزیرستان کے ضلع گھر یوم میں دہشت گردوں نے ایک فوجی چوکی پر فائرنگ کردی، جس کا پاک فوج کے جوانوں نے بھرپور انداز میں جواب دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے دوران نائیک غلام مصطفیٰ نے جام شہادت نوش کیا۔ شہید کی عمر 37 سال تھی اور وہ مظفر آباد کے رہائشی تھے۔