Friday, May 17, 2024

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک، نائیک نزاکت خان شہید

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک، نائیک نزاکت خان شہید
June 20, 2021

راولپنڈی (92 نیوز) سکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان کے علاقے سپنوام میں آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک جبکہ دہشتگردوں سے مقابلے میں نائیک نزاکت خان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے سپنوام میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا، سکیورٹی فورسز کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے نائیک نزاکت خان شہید ہوگئے جن کی عمر 32 سال، تعلق اٹک سے تھا۔

ترجمان کے مطابق دہشت گرد سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔